اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے کہا ہے کہ اچھے مواقع کی تلاش میں بیرون ملک جانا کوئی بری بات نہیں۔
ہارورڈ یونیورسٹی کے طلباء سے ملاقات میں نگرا ن وزیراعظم نے کہا کہ اگر کوئی نوجوان بہتر مستقبل کے لیے امریکا، یورپ یا کسی اور ملک جاتا ہے تو یہ ایک مثبت بات ہے جس کی ہمیں حوصلہ افزائی کرنی چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کا بیرون ملک جانا برا نہیں سمجھتے تاہم گزشتہ دو روز سے میرے اس بیان پر شدید تنقید کی جا رہی ہے، بیرون ملک جانے والا نوجوان خاندان کا ذریعہ معاش اور ترسیلات زر کے ذریعے ملکی معیشت میں حصہ ڈالتا ہے
نگراں وزیراعظم نے کہا کہ جو پاکستانی بیرون ملک جا رہے ہیں یا جا چکے ہیں وہ پاکستان کا اثاثہ ہیں۔ بیرون ملک مقیم پاکستانی جہاں بھی موجود ہیں پاکستان کی ایک مثبت خصوصیت ہے۔
انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ ہمارا سب سے بڑا مسئلہ آمدنی اور اخراجات کا عدم توازن ہے کیونکہ پاکستان میں مسائل بہت زیادہ ہیں جب کہ اخراجات اور طلب بہت کم ہیں۔
پاکستان کے تعلقات کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ ہر معاملے پر امریکا کا متفق ہونا ضروری نہیں، ممالک کے درمیان کئی معاملات پر اتفاق اور کئی معاملات پر اختلافات ہیں
انوار الحق کاکڑ نے مزید کہا کہ موسمیاتی تبدیلیوں کے منفی اثرات سے نمٹنے کے لیے ہمارا امریکا کے ساتھ قریبی تعاون ہے،