اگست میں بجلی بلوں نے عوام کی چیخیں نکال دیں،اربوں کا بوجھ صارفین پرمنتقل

اردورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)اگست میں بجلی کا بل دیکھ کر عوام کی چیخیں نکل گئیں، بجلی کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اور فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں لوگ 52 روپے فی یونٹ بجلی ادا کرنے لگے۔

اگست کے بجلی کے بلوں میں صارفین پر 15 روپے تک کا اضافی بوجھ ڈالا گیا، یکم جولائی کو بجلی کی قیمت ساڑھے 7 روپے فی یونٹ تک بڑھا دی گئی لیکن اس کی مکمل وصولی نہیں ہوئی، پھر صارفین سے اگست میں 2 ماہ کی یکمشت وصولی کی گئی۔
فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ 81 پیسے فی یونٹ بھی وصول کیے جا رہے ہیں، حالانکہ بجلی پر ٹیکس نے شارٹ فال پورا کر دیا ہے، مجموعی طور پر ڈیڑھ ہزار ارب روپے کا بوجھ بجلی صارفین پر منتقل ہو گیا ہے۔
دوسری جانب بلدیہ عظمیٰ کراچی بھی بجلی کے بل سے پریشان ہے، جس نے ایک کروڑ روپے بچانے کا نیا پلان تیار کرلیا ہے۔
بلدیہ عظمیٰ کراچی نے شہر کی 106 اہم شاہراہوں پر سولر اسٹریٹ لائٹس لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔