اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)پیپلز پارٹی نے الیکشن کمیشن سے آرٹیکل 224 کی مدت کے مطابق الیکشن کی تاریخ دینے کا مطالبہ کر دیا۔
پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کے وفد نے چیف الیکشن کمشنر اور حکام سے ملاقات کی، وفد میں نیئر بخاری، شیریں رحمان، مراد علی شاہ، نوید قمر، تاج حیدر اور فیصل کریم کنڈی شامل تھے۔
پیپلز پارٹی نے مؤقف اختیار کیا کہ چونکہ الیکشن کمیشن حلقہ بندیوں کا فیصلہ کرچکا ہے، اس لیے الیکشن کمیشن کو چاہیے کہ وہ حلقہ بندیوں کے شیڈول کی مدت میں ممکنہ حد تک کمی کرے، الیکشن کی تاریخ اور شیڈول جاری کرے، اور کمیشن کو چاہیے کہ وہ حلقہ بندیوں کا شیڈول جاری کرے الیکشن کروا کر سیاسی بحران کم ہونا چاہیے، بے یقینی کی صورتحال ختم ہونی چاہیے۔
چیف الیکشن کمشنر نے وفد کو یقین دلایا کہ الیکشن کمیشن حلقہ بندیوں کے بعد جلد از جلد انتخابات کے انعقاد کو یقینی بنائے گا۔
پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل نیئر بخاری نے اجلاس کے بعد میڈیا بریفنگ میں کہا کہ میں نے چیف الیکشن کمشنر سے کہا ہے کہ آئین سپریم ہے، دیگر قوانین آئین کے ماتحت ہیں، آئین وقت کا تعین کرتا ہے ۔
نیئر بخاری نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے اپنا کیس الیکشن کمیشن کے سامنے رکھا ہے۔
پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما نوید قمر نے کہا کہ ملاقات میں انہوں نے الیکشن کمیشن کو بتایا کہ حلقہ بندیوں کے لیے اتنا وقت نہیں چاہیے جتنا کہا گیا ہے