208
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) آرمی چیف نے تلہ فیلڈ فائرنگ رینج کا دورہ کیا اور جنگی مشقوں کا مشاہدہ کیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے جہلم کے قریب تلہ فیلڈ فائرنگ رینجز کا دورہ کیا جہاں انہوں نے فیلڈ فائر اور جنگی مشقوں کا مشاہدہ کیا۔
ترجمان پاک فوج کے مطابق آرمی چیف کو مشقوں کے تربیتی مقاصد کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ اس موقع پر چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر نے مختلف آپریشنل مشقوں کے انعقاد میں فضائیہ، آرمی ایوی ایشن اور زمینی افواج کے تعاون کو سراہا۔ آرمی چیف نے فوجیوں کی جنگی مہارت اور جارحانہ جذبے کی تعریف کی۔آرمی چیف نے جوانوں کے بلند حوصلے اور جنگی صلاحیتوں کو سراہا۔ قبل ازیں آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کا استقبال کور کمانڈر 4 کور لیفٹیننٹ جنرل سید عامر رضا نے کیا۔