308
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) بھارتی ریاست ہریانہ میں ہندو انتہا پسندوں نے مسلمانوں کے علاقوں میں دھمکی آمیز پوسٹرز لگا دیئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ہریانہ کے علاقے گرگام میں مسلم اکثریتی کچی آبادی میں ہندو انتہا پسند لوگوں کو بے دخل کرنے کی دھمکیاں دے رہے ہیں۔ مسلمانوں کی دکانوں اور گھروں پر پوسٹر آویزاں کیے گئے ہیں جس میں لکھا ہے کہ ‘عزت بچانی ہے تو گھر خالی کرو .
ہندو انتہا پسندوں نے مسلمانوں کو اپنے گھر خالی نہ کرنے کی صورت میں سنگین نتائج کی دھمکی دی ہے۔ پولیس نے مسلمانوں کو دھمکیاں دینے والوں کو گرفتار کرنے کے بجائے مسلمانوں کی کچی بستیوں کو غیر قانونی قرار دے دیا۔ہریانہ کے مختلف علاقوں میں مسلمانوں کے گھروں اور کاروبار پر حملے ہو رہے ہیں اور ان پر گزشتہ چند دنوں سے بدترین تشدد کیا جا رہا ہے۔