173
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) برطانیہ کے ایک جج نے نشے میں دھت اپنے پالتو طوطے کو مارنے پر دو خواتین کو 25 ماہ قید کی سزا سنائی ہے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق درخواست گزار نے عدالت کو بتایا کہ اس نے اپنی دو خواتین دوستوں کو رات اپنے گھر ٹھہرنے کی اجازت دی تھی کیونکہ وہ نشے کی حالت میں تھیں۔
درخواست گزار نے عدالت کو مزید بتایا کہ میں کچھ چیزیں خریدنے گھر سے باہر گیا اور واپس آ کر دیکھا کہ میرا پیارا طوطا مر چکا ہے۔ اسے پہلے کیڑے مار دوا کا اسپرے کیا گیا اور پھر ڈرائر میں ڈالا گیا۔درخواست گزار کا یہ بھی کہنا تھا کہ خواتین نے طوطے کو مارنے سے پہلے میرے پالتو کتے کو بھی مارنے کی کوشش کی تھی اور مردہ طوطے کو کتے کو کھلانے کی بھی کوشش کی تھی۔برطانوی عدالت نے نکولا بریڈلی اور ٹریسی ڈکسن کے رویے کو ناقابل تسخیر جرم قرار دیتے ہوئے دونوں خواتین پر غیر معینہ مدت تک پالتو جانور رکھنے پر پابندی عائد کرتے ہوئے انہیں 25 ماہ کے لیے جیل بھیج دیا۔