جوہانسبرگ، 5 منزلہ عمارت میں آتشزدگی ، 52 افراد ہلاک،درجنوں زخمی

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) جنوبی افریقہ کے شہر جوہانسبرگ میں 5 منزلہ عمارت میں آگ لگنے سے 52 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق جوہانسبرگ میں عمارت میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا ہے تاہم کولنگ کا عمل جاری ہے اور انتظامیہ آگ لگنے کی وجہ کا تعین کر رہی ہے۔

مقامی ذرائع کے مطابق عمارت میں آتشزدگی کے واقعے میں 52 افراد جاں بحق اور 40 زخمی ہوئے۔جوہانسبرگ ایمرجنسی مینجمنٹ سروس کے ترجمان کے مطابق عمارت میں مقامی وقت کے مطابق صبح ڈیڑھ بجے آگ بھڑک اٹھی جس نے پوری عمارت کو لپیٹ میں لے لیا۔ایمرجنسی حکام کے مطابق 50 کے قریب متاثرہ افراد کو طبی امداد دی گئی اور عمارت میں ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔