320
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) روس یکم ستمبر کو 2 سالہ پائلٹ پروگرام کے تحت پہلی بار اسلامی بینکنگ کا آغاز کر رہا ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق 4 اگست کو روسی صدر ولادی میر پیوٹن نے ایک قانون پر دستخط کیے جس میں اسلامی بینکاری کی فزیبلٹی کا جائزہ بھی شامل تھا۔
اطلاعات کے مطابق یہ پائلٹ پروگرام 4 مسلم اکثریتی علاقوں میں شروع ہوگا اور اگر کامیاب ہوا تو اسے باقی علاقوں میں بھی متعارف کرانے کا منصوبہ ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق روس میں ڈھائی ملین تک مسلمان آباد ہیں۔