150
اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال نے پنجاب الیکشن ریویو کیس میں ریمارکس دیئے کہ جہاں آئین کی خلاف ورزی ہوگی سپریم کورٹ کارروائی کرے گی۔
اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال نے پنجاب الیکشن ریویو کیس میں ریمارکس دیئے کہ جہاں آئین کی خلاف ورزی ہوگی سپریم کورٹ کارروائی کرے گی۔
چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے پنجاب میں 14 مئی کو انتخابات کرانے کے فیصلے کے خلاف الیکشن کمیشن کی نظرثانی درخواست کی سماعت کی۔
سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن کی نظر ثانی کی درخواست خارج کردی جب کہ چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیئے کہ جہاں آئین کی خلاف ورزی ہوگی سپریم کورٹ کارروائی کرے گی۔
جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے وکیل کو سنا، کمرہ عدالت میں بیٹھے تمام لوگوں کا شکریہ، اٹارنی جنرل صاحب، کیا آپ کچھ کہیں گے؟ الیکشن کمیشن کی نظرثانی کی درخواست قبول نہیں کی جاسکتی، موجودہ صورتحال میں الیکشن کمیشن کی درخواست خارج ہے۔