ایک ماہ میں تیسرے بھارتی فوجی نے خود کشی کر لی

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) بھارت میں پیرا ملٹری سینٹرل ریزرو پولیس فورس کے ایک اور افسر نے چھت سے لٹک کر زندگی کا خاتمہ کر لیا۔

بھارتی ریاست آسام کے فوجی اڈے میں سینٹرل ریزرو پولیس فورس کے ایک افسر نے چھت سے لٹک کر جان دیدی

یہ بھی پڑھیں

بھارتی فوجی افسر نے بیوی کو قتل کر کے خود کشی کیوں کی ؟

اس طرح ایک ماہ میں خودکشی کرنے والے بھارتی فوجی اہلکاروں کی تعداد 3 ہو گئی ہے۔اہلکار کی شناخت بپن چندر کے نام سے ہوئی ہے۔ساتھی اہلکاروں نے خودکشی کرنے والے بپن چندر کو قریبی فوجی اسپتال منتقل کیا جہاں ڈاکٹروں نے اس کی موت کی تصدیق کردی۔ موت کی وجہ دم گھٹنا اور ہنسلی ٹوٹنا بتایا گیا ہے۔

مزید پڑھیں

بھارتی فوجی اہلکار نے واش روم کی چھت سے لٹک کر زندگی کا خاتمہ کر لیا

پولیس نے بتایا کہ بپن چندر کے کمرے سے ایک خودکشی نوٹ ملا ہے اور خودکشی کی وجہ کا تعین کرنے کے لیے کچھ نہیں ملا۔ لاش کو ضروری کارروائی کے بعد آبائی گاؤں منتقل کر دیا گیا۔دوسری جانب سینٹرل ریزرو پولیس فورس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔یاد رہے کہ بھارتی فوجیوں کے پست حوصلے اور ذہنی تناؤ کے باعث خودکشی کے واقعات میں اضافہ ہوا اور کسی بھی واقعے کی تحقیقات کے لیے بنائی گئی کمیٹی کبھی کوئی نتیجہ نہیں نکال سکی۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔