210
اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )رحمان آباد میٹرو سٹیشن کے قریب میٹرو بس میں آگ لگنے سے مسافروں نے شیشے توڑ کر چھلانگ لگا دی،
خاتون سمیت 2 افراد شدید زخمی ہو گئے۔ تفصیل کے مطابق راولپنڈی سے اسلام آباد جانے والی میٹرو بس کے انجن میں آگ لگ گئی جس کے باعث بس دھو ئیں سے بھر گئی، بس میں سوار مسافر بھاگ گئے، مسافروں نے چلتی بس کی کھڑکیاں توڑ کر چھلانگیں لگا دیں
ریسکیو 1122 کے ترجمان کے مطابق ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر دونوں زخمیوں کو بے نظیر بھٹو ہسپتال منتقل کیا۔
میٹروبس حکام کا کہنا تھا کہ انجن کی خرابی کے باعث بس دھو ئیں سے بھر گئی جس سے بھگدڑ مچ گئی جس سے مسافر پریشان ہوگئے۔ ہے