روسی صدر کل ترک ہم منصب طیب اردوان سے اہم ملاقات کرینگے

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )  روسی صدر ولادی میر پیوٹن کو اس وقت یوکرین کے ساتھ ترکی اور اقوام متحدہ کی ثالثی میں کیے گئے اناج کے معاہدے کی بحالی کے لیے عالمی دباؤ کا سامنا ہے، جس پر انھوں نے اپنے ترک ہم منصب سے ملاقات کا فیصلہ کیا ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق روس کے صدر ولادی میر پیوٹن کل (پیر) کو بحیرہ اسود کے ساحل پر واقع سیاحتی مقام سوچی میں ترک صدر طیب اردوان سے ملاقات کریں گے۔

اس حوالے سے روسی صدر کے دفتر کے ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ ترک صدر نے پہلے بھی روسی صدر پر یوکرین کے ساتھ دنیا کو اناج کی محفوظ ترسیل کے معاہدے کو برقرار رکھنے پر زور دیا تھا اور اب بھی دونوں رہنماؤں کے درمیان اس معاملے پر بات چیت جاری ہے۔ یاد رہے کہ ترکی کے وزیر خارجہ ہاکان فیدان نے جمعے کو ماسکو میں روسی وزیر دفاع سرگئی شوئیگو سے ملاقات کی تھی جس میں دونوں ممالک کے سربراہان کے درمیان متوقع ملاقات کو حتمی شکل دی گئی تھی۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    کالم / تجزیہ

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com