243
اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )نگران حکومت نے بجلی کے بلوں میں ریلیف دینے کا منصوبہ بنا لیا، 300 یونٹ استعمال کرنے والوں کو 3 ہزار روپے کا ریلیف دیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق ستمبر میں 300 یونٹ بجلی استعمال کرنے والے صارفین کے بلوں میں 2 روپے 50 پیسے کمی کی جائے گی۔
ذرائع کے مطابق حکومت آئی ایم ایف کی جانب سے گرین سگنل کا انتظار کر رہی ہے۔
اس سے پہلے زائد بلوں کے خلاف ملک بھر میں احتجاج کا سلسلہ شروع ہوا جو ابھی تک جاری ہے اور گزشتہ روز جماعت اسلامی کی کال پر شٹر ڈائون ہڑتال کی گئی ،ہڑتال کے باعث نظام زندگی مفلوج ہوکر رہ گیا نگران وزیر اعظم نے وعدہ کیا تھا کہ عوام کو ریلیف دینے کے لئے اقدامات کریں اب اطلاعات ہیں کہ حکومت نے عوام کو بلوں میں ریلیف کیلئے پیکج تیار کرلیا ہے ۔