147
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں عوام کے لیے بجلی معاف کر دی گئی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ریاستی حکومت نے ریاستی انتخابات سے قبل عوامی حمایت حاصل کرنے کے لیے بجلی کے بل معاف کرنے کا اعلان کیا ہے۔
مدھیہ پردیش کے وزیر اعلیٰ شیوراج چوہان نے کابینہ کی منظوری سے بجلی کے بڑھے ہوئے بلوں کو 31 اگست 2023 تک اور صفر بجلی بلوں کو ستمبر میں ملتوی کرنے کے فیصلے کا اعلان کیا۔اطلاعات کے مطابق عوام کو گیس سلنڈر بھی 450 روپے میں فراہم کیا جائے گا اور مختلف سڑکیں بھی ہنگامی بنیادوں پر بنائی جا رہی ہیں۔