145
اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے سابق وزیراعظم شہباز شریف اور وزیر خزانہ و سینیٹر اسحاق ڈار کی فوری واپسی کا مطالبہ کردیا۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے لیگی رہنما خواجہ آصف نے کہا کہ ملک میں مسلم لیگ ن کی قیادت کو بڑھتی ہوئی مہنگائی کے باعث عوامی غیض و غضب کا سامنا ہے، ایسی صورتحال میں شہباز شریف اور نواز شریف کی لندن میں موجودگی نے ہلچل مچا دی ہے۔ پارٹی کی بے چینی بڑھ رہی ہے
انہوں نے کہا کہ پارٹی قائد نواز شریف اکتوبر میں بھی آئیں تو شہباز شریف اور اسحاق ڈار فوری وطن واپس آجائیں۔
سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ہم نے جس طرح سے حالات کو سنبھالا اس کی توقع نہیں تھی، جب اسحاق ڈار واپس آئے تو اندازہ نہیں تھا کہ آگے اتنی بڑی تباہی ہے۔