اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نواز شریف اور سابق وزیراعظم شہباز شریف کے درمیان ملاقات ہوئی۔
ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف اور نواز شریف کے درمیان ہونے والی ملاقات میں پاکستان واپسی کی حتمی تاریخ کے حوالے سے مشاورت کی گئی۔
نواز شریف کی وطن واپسی،نئی تاریخ سامنے آگئی، شریف خاندان کا اتفاق
دوسری جانب سابق وزیراعظم نواز شریف کی پاکستان واپسی کی تاریخ کے حتمی اعلان کے لیے مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں سے مشاورت جاری ہے۔ لیکن ابھی مزید رابطے ہوں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف واپسی کی تاریخ کے حوالے سے مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں سے حتمی رائے لیں گے، سابق وزیراعظم وطن واپسی سے قبل خلیجی ملک میں قیام کریں گے، لندن سے لاہور کے لیے کوئی براہ راست پرواز نہیں ہوگی۔ جس کی وجہ سے وہ خلیجی ملک کی ایئر لائن پر سفر کریں گے۔