بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کی فلم جوان ریلیزہونے سے قبل ہی ریکارڈ بنانے لگی

اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کی فلم ‘جوان کی ریلیز میں تین دن باقی ہیں اور فلم باکس آفس پر پہلے ہی نئے ریکارڈ بنا رہی ہے۔
بھارتی میڈیا ذرائع کے مطابق میگا تھرلر فلم ’جوان‘ نے صرف تین دنوں میں 10 لاکھ سے زائد ٹکٹ فروخت کیے ہیں جس کے ساتھ اس نے ’پٹھان‘ اور ’غدر 2‘ کے ریکارڈ توڑ دئیے ہیں۔

شاہ رخ خان بلاک بسٹر ‘پٹھان کے ساتھ چار سال بعد بڑے پردے پر واپس آئے، اب ‘جوان کے ساتھ باکس آفس پر دھوم مچا رہے ہیں جب کہ لیجنڈ راجکمار ہیرانی کی ‘ڈنکی ابھی باقی ہے۔
باکس آفس ذرائع کے مطابق ‘جوان نے ایڈوانس بکنگ میں 10 لاکھ سے زائد ٹکٹ فروخت کیے ہیں اور ریلیز سے قبل ہی 125 کروڑ سے زائد کا بزنس کر چکے ہیں۔
میگا تھرلر فلم کی ایڈوانس بکنگ کے آغاز کے ساتھ ہی پہلے دو گھنٹوں میں چالیس ہزار ٹکٹس فروخت ہو گئے۔
واضح رہے کہ 7 ستمبر کو ریلیز ہونے والی فلم میں نینترا، دیپیکا پاڈوکون، سنیاملہوترا، وجے سیتھوپتی اور دیگر بھی ایکشن میں نظر آئیں گے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔