اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کی گرفتاری کالعدم قرار دیتے ہوئے ان کی فوری رہائی کا حکم دے دیا۔
اسلام آباد ہائی کورٹ میں چوہدری پرویز الٰہی کی گرفتاری کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری نے درخواست پر سماعت کی۔
سابق وزیر اعلیٰ چوہدری پرویز الہٰی گرفتار
پرویز الٰہی کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ لاہور ہائیکورٹ نے یکم ستمبر کو پرویز الٰہی کی رہائی کا حکم دیا، لاہور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی صدر کو کسی اور کیس میں گرفتاری سے روک دیا، اسلام آباد پولیس نے لاہور ہائیکورٹ کے حکم کی خلاف ورزی کی۔ سابق وزیراعلیٰ کودوبارہ گرفتار کرلیا گیا
وکیل پرویز الٰہی نے مزید کہا کہ سابق وزیراعلیٰ کو لاہور پولیس سے چھین کر اسلام آباد لایا گیا، سادہ کپڑوں میں ملبوس اہلکاروں نے انہیں اٹھا کر گاڑی میں بٹھایا۔
بعد ازاں اسلام ہائی کورٹ نے پرویز الٰہی کی تھری ایم پی او کے تحت گرفتاری کالعدم قرار دیتے ہوئے ان کی فوری رہائی کا حکم دیا۔