مسلح افواج ہر قسم کے اندرونی و بیرونی خطرات سے نمٹے کیلئے پر عزم ہیں، عسکری قیادت 

 

اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )یوم دفاع کے موقع پر اپنے پیغام میں عسکری قیادت نے کہا ہے کہ ہم بحیثیت قوم ان تمام شہداء کی قربانیوں کے مقروض ہیں جنہوں نے پاکستان کے پرچم کو سربلند رکھنے کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 58ویں یوم دفاع کے موقع پر چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی، سروسز چیفس اور افواج پاکستان کی جانب سے خصوصی پیغام جاری کیا گیا ہے جس میں پاک فوج کی  قیادت نے شہداء کو خراج عقیدت اور ان کے لواحقین کو خراج عقیدت پیش کیا۔

عسکری قیادت نے اپنے پیغام میں کہا کہ 1965 کے آج کے دن حق و باطل کی جنگ ہوئی، ثابت ہوا کہ بہادر قوم اپنی سرحدوں کی حفاظت کے لیے ہمہ وقت تیار رہتی ہے، اس دن مادر وطن کے ہزاروں بیٹوں نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا  جوانوں نے قربانی کی سرزمین کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنا دیا۔

افواج پاکستان کے سربراہان کا مزید کہنا تھا کہ آج پوری قوم ان شہداء کی قربانیوں کو سلام پیش کرتی ہے، ہم بحیثیت قوم شہداء کی قربانیوں کے مقروض ہیں، مسلح افواج ہر قسم کے اندرونی و بیرونی خطرات سے دفاع وطن کے لیے پرعزم ہیں  ، پاکستان کو نقصان پہنچانے کی کسی بھی کوشش کو ناکام بنایا جائے گا۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔