جڑانوالہ واقعہ،ایک شخص کی طرف سے سازش کا شاخسانہ تھا،پولیس رپورٹ میں انکشاف

اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )جڑانوالہ میں قرآن کی بے حرمتی اور مسیحی برادری کی املاک اور گرجا گھروں کو نذر آتش کرنے کے پیچھے ایک شخص کی جانب سے بیوی کے عاشق کو ٹھکانے لگانے کی سازش کا انکشاف ہوا ہے۔
رپورٹ کے مطابق ایس پی جڑانوالہ بلال سلہری نے واقعے کی تحقیقات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ جب ایک عیسائی شخص کو معلوم ہوا کہ اس کی بیوی کے ایک (عیسائی) شخص سے تعلقات ہیں تو اس نے اپنی بیوی کے عاشق کو ٹھکانے لگانے کا فیصلہ کیا۔

ایس پی جڑانوالہ کے مطابق ملزم نے پہلے ایک کرائے کے قاتل اللہ دتہ کو رکھا تھا اور اسے اپنے دشمن کو مارنے کے لیے رقم اور موٹر سائیکل فراہم کی تھی تاہم اللہ دتہ اسے مارنے میں ناکام رہا۔

اللہ دتہ کی ناکامی کے بعدملزم نے پھر اپنے دوستوں داؤد اور بوبی کے ساتھ مل کر اپنی بیوی کے عاشق کو مارنے کی سازش کی۔
اس گھناؤنے منصوبے کے تحت ملزمان نے گستاخانہ خط لکھا اور پھر قرآن پاک کے اوراق کو رسی سے باندھ کر گلی میں لٹکا دیا۔
ایس پی کے مطابق پولیس نے ملزم کی نشاندہی پر رسی کا وہ ٹکڑا برآمد کر کے فرانزک جانچ کے لیے بھجوا دیا ہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔