205
اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو جکارتہ پہنچ گئے ہیں۔ جہاں سے وہ ہند پیسیفک خطے کے چھ روزہ دورے کا آغاز کریں گے۔
اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو جکارتہ پہنچ گئے ہیں۔ جہاں سے وہ ہند پیسیفک خطے کے چھ روزہ دورے کا آغاز کریں گے۔
ٹروڈو اور ان کے بیٹے زیویئر کا انڈونیشیا کے رقاصوں نے استقبال کیا اور روایتی اسکارف پہنائے۔ ٹروڈو دو روز تک جکارتہ میں قیام کریں گے جہاں وہ آج شام صدر جوکو ویدوڈو سے ملاقات کریں گے
کل صبح وزیراعظم جنوب مشرقی ایشیائی ممالک کی تنظیم سے خطاب کریں گے۔ 10 ممالک کا یہ بلاک کینیڈا کو اپنا سب سے بڑا اسٹریٹجک پارٹنر بنانے کی تیاری کر رہا ہے۔
اس سفر کے دوران ٹروڈو ایشیائی رہنماؤں کے ساتھ اپنے تعلقات کو مضبوط بنانے پر زیادہ توجہ دیں گے اور تجارتی بات چیت کو آگے بڑھائیں گے۔ہندوستان میں جی 20 سربراہی اجلاس میں شرکت سے قبل وہ سنگاپور میں کاروباری رہنماؤں سے بھی ملاقات کریں گے۔