317
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) سعودی عرب نے تیل کی پیداوار میں مزید 3 ماہ کے لیے 10 لاکھ بیرل یومیہ توسیع کا اعلان کیا ہے۔
سعودی وزارت توانائی کے مطابق سعودی عرب دسمبر تک رضاکارانہ طور پر یومیہ خام تیل کی پیداوار میں کمی کرے گا۔
یہ بھی پڑھیں
اوپیک ممالک کا تیل کی پیداوار کم کرنے کا فیصلہ
سعودی وزارت توانائی کا کہنا ہے کہ اکتوبر، نومبر اور دسمبر میں خام تیل کی پیداوار تقریباً 9 ملین بیرل یومیہ رہے گی۔ایک عرب میڈیا رپورٹ میں سرکاری ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے واضح کیا گیا ہے کہ اپریل میں مملکت کی جانب سے اعلان کردہ رضاکارانہ کٹوتیوں کے علاوہ تیل کی پیداوار میں کمی دسمبر 2024 کے آخر تک جاری رہے گی۔ .