102
اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے حکومت پاکستان کے جولائی 2023 کے آخر تک کے قرضوں کی تفصیلات جاری کردی ہیں۔اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ جولائی میں پاکستان کے قرضوں میں 907 ارب روپے کا اضافہ ہوا، جولائی 2023 کے اختتام پر حکومت کا قرضہ 61 ہزار 700 ارب روپے تھا۔
مرکزی بینک کے بیان میں کہا گیا ہے کہ ایک ماہ میں حکومت کے قرضوں میں ڈیڑھ فیصد اضافہ ہوا۔
ڈالر کی قدر میں اضافے کے باعث پاکستان کے غیر ملکی قرضوں میں 6 ہزار ارب روپے کا اضافہ ہوا ہے۔
اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ حکومت کا کل قرضہ 39 ہزار ارب مقامی جبکہ حکومت کا بیرونی قرضہ 22 ہزار 73 ارب روپے ہے۔
یاد رہے کہ چند روز قبل وزارت خزانہ کی رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ مارچ 2023 تک پاکستان کے غیر ملکی قرضوں میں 3 ارب 60 کروڑ ڈالر کی کمی ہوئی تاہم ڈالر کی قدر میں اضافہ ہوا ۔