شہداء ہمارے ماتھے کا جھومر،خراج عقیدت پیش کرتے ہیں، نگران وزیراعظم 

 

ارډو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے کہا ہے کہ ہم اپنے شہداء کے مقروض ہیں6 ستمبر کو شکر پڑیاں میں قومی یادگار دفاع و شہداء پر ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے تقریب میں شرکت کی، فاتحہ خوانی کی، پھول چڑھائے اور یادگار پر خطاب کیا۔

نگران وزیراعظم نے اپنے خطاب میں کہا کہ آج کے دن ہم اپنے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں، شہداء ہمارے ماتھے کا جھومر ہیں۔

انہوں نے کہا کہ شہداء اللہ کی راہ میں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرتے ہیں، وہ شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے آئے ہیں، ہم شہداء کو نہیں بھولے

یوم دفاع و شہدا کے موقع پر نشان حیدر پانے والے کیپٹن محمد سرور شہید اور میجر شبیر شہید کے مزارات پر بھی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

لاہور میں شاعر مشرق، مصور پاکستان علامہ اقبال کے مزار پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب ہوئی۔

کور کمانڈر لاہور سید عامر رضا تقریب کے مہمان خصوصی تھے

تقریب میں دیگر اعلیٰ فوجی افسران نے بھی شرکت کی جبکہ مزار اقبال کے اطراف سیکیورٹی ہائی الرٹ تھی۔

کراچی میں مزار قائد پر گارڈز کی تبدیلی کی تقریب کے مہمان خصوصی پی اے ایف اصغر خان اکیڈمی کے ایئر آفیسر کمانڈنگ ایئر مارشل غضنفر لطیف تھے۔

ملک بھر میں یوم دفاع و شہدا پاکستان قومی و ملی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جا رہا ہے، یوم دفاع پاکستان کی قومی تاریخ کا روشن باب ہے، اس دن افواج پاکستان نے جرات و بہادری کی نئی تاریخ رقم کی۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔