پرویز الہٰی کو پیش نہ کرنے پرلاہورہائیکورٹ کا اظہاربرہمی،چیف کمشنر اسلام آباد کو توہین عدالت کا نوٹس

اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )لاہور ہائیکورٹ نے عدالتی حکم کے باوجود پاکستان تحریک انصاف کے صدر چوہدری پرویز الٰہی کو پیش نہ کرنے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے چیف کمشنر اسلام آباد کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کر دیا۔
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس مرزا وقاص رؤف کی عدالت میں چوہدری پرویز الٰہی کی بازیابی کیس کی سماعت ہوئی تاہم عدالتی حکم کے باوجود چوہدری پرویز الٰہی کو پیش نہیں کیا گیا۔
سی پی او راولپنڈی سید خالد ہمدانی، سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل اٹک عارف شہزاد، ڈی پی او اٹک سردار غیاث گل خان اور پنجاب حکومت کے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل غلام سرور اور دیگر افسران عدالت میں پیش ہوئے۔ ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد بھی لاہور ہائیکورٹ میں پیش ہوئے۔

جسٹس مرزا وقاص رؤف نے چوہدری پرویز الٰہی کو پیش نہ کرنے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ لاہور ہائی کورٹ کے حکم کو کیسے نظر انداز کیا گیا۔
چوہدری پرویز الٰہی کے وکیل نے کہا کہ عدالتی احکامات پر عمل درآمد نہیں ہوا، جس پر عدالت نے کہا کہ عدالتی احکامات کو نظر انداز کرنا الگ مسئلہ ہے۔
لاہور ہائیکورٹ نے کہا کہ عدالتی حکم کے باوجود اسلام آباد پولیس نے چوہدری پرویز الٰہی کو گرفتار کیا، عدالت نے ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد سے استفسار کیا کہ اگر عدالتی حکم ہے تو اس پر ان کا کیا موقف ہے، عدالتی حکم بہت واضح تھا لیکن انہیں گرفتار کر لیا گیا
ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد نے کہا کہ پرویز الٰہی کو پمز لے جایا گیا، سیکیورٹی کی وجہ سے انہیں پولیس لائن میں رکھا گیا، انہیں یہاں لانا مشکل ہے، لاہور ہائیکورٹ نے کہا کہ انہیں یہاں سے لے جاتے وقت کوئی مشکل پیش نہیں آئی
عدالت نے کہا کہ آئی جی سپریم کورٹ اور چیف کمشنر اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیش ہوئے، عدالتی حکم کی خلاف ورزی پر متعلقہ افسران کو شوکاز نوٹس جاری کیے گئے، ان افسران کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی الگ سے جاری رہے گی۔
لاہور ہائیکورٹ نے کہا کہ چیف کمشنر اسلام آباد نے اس عدالتی حکم کی خلاف ورزی کی، توہین عدالت پر چیف کمشنر اسلام آباد کو شوکاز نوٹس جاری کیا جاتا ہے، افسران 7 دن میں جواب داخل کریں۔
عدالت نے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل غلام سرور کو مداخلت سے روکتے ہوئے کہا کہ افسران کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت آئندہ ہفتے تک ملتوی کردی۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔