کالعدم قوم پرست تنظیموں کے 100 رہنماقومی دھارے میں شامل ہوگئے 

اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )لاڑکانہ، قمبر شہداد کوٹ، کشمور، کندھ کوٹ اضلاع کی کالعدم قوم پرست تنظیموں کے 100 رہنماؤں اور کارکنوں نے اپنی جماعتوں سے لاتعلقی کا اظہار کرتے ہوئے قومی دھارے میں شمولیت اختیار کر لی۔

قوم پرست جماعتوں کے منحرف رہنماؤں نے کہا کہ قوم پرست جماعتیں سندھ کے حقوق کا نعرہ لگا کر نوجوانوں کو تخریبی سرگرمیوں کے لیے استعمال کرتی ہیں، ان تنظیموں میں رہ کر سوائے شرمندگی اور وقت ضائع کرنے کے کچھ حاصل نہیں ہوا۔

قوم پرست رہنماؤں کا مزید کہنا تھا کہ اس ملک کے خلاف جس کے خلاف ہم نعرے لگاتے رہے، ریلیاں نکال کر ہمیں حقوق، عزت اور پہچان دی، نوجوانوں سے اپیل ہے کہ وہ تعلیم پر توجہ دیں اور مثبت کردار ادا کریں، حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو یقین دلاتے ہیں کہ ملک کے ساتھ مخلص ہوں گے۔

قوم پرست رہنماؤں کا مزید کہنا تھا کہ آج کے بعد وہ کسی قوم پرست جماعت یا تنظیم سے کوئی تعلق نہیں رکھیں گے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔