اقتصادی رابطہ کمیٹی نے دفاعی اخراجات کے لیے 40 ارب سپلیمنٹری گرانٹ کی منظوری دیدی

اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)اقتصادی رابطہ کمیٹی نے دفاعی اخراجات کے لیے 40 ارب روپے کی تکنیکی سپلیمنٹری گرانٹ کی منظوری دے دی۔ تفصیل کے مطابق نگران وفاقی وزیر خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں 3 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا گیا۔
اجلاس میں پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز کمپنی لمیٹڈ کی تنظیم نو کے لیے مالیاتی فنڈز فراہم کرنے کے معاملے پر ذیلی کمیٹی قائم کرنے کی منظوری دی گئی
پی آئی اے ایف بی آر کو ماہانہ 1.30 کروڑ روپے بطور ایف ای ڈی ادا کرتی ہے جبکہ سول ایوی ایشن اتھارٹی کو ماہانہ 70 کروڑ روپے ادا کیے جاتے ہیں۔

اقتصادی رابطہ کمیٹی نے کہا کہ فنانس ڈویژن اور اسٹیٹ بینک پی آئی اے کی تنظیم نو کے لیے ٹھوس منصوبہ بندی کے بعد مالی معاونت فراہم کریں گے۔
اجلاس میں وزارت دفاع نے مالی سال 2023-24 کے لیے دفاعی خدمات کے مختلف منصوبوں کے لیے تکنیکی سپلیمنٹری گرانٹس کی فراہمی کی منظوری دی۔
اس کے علاوہ اقتصادی رابطہ کمیٹی نے آئل مارکیٹنگ کمپنیوں اور ڈیلرز کے مارجن میں اضافے کی بھی منظوری دی۔ جس کے بعد پیٹرولیم ڈیلر کا مارجن 164 روپے فی لیٹر ہو جائے گا۔ مارجن 15 ستمبر سے ہر پندرہ دن میں 41 پیسے فی لیٹر کی چار اقساط میں بڑھایا جائے گا۔
ای سی سی نے آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کے مارجن میں 1 روپے 87 پیسے فی لیٹر اضافے کی منظوری دے دی۔ جسے 15 ستمبر سے چار اقساط میں بڑھایا جائے گا۔
علاوہ ازیں نگراں وزیر خزانہ شمشاد اختر کی زیر صدارت کابینہ کی نجکاری کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں سیکرٹری نجکاری کمیشن نے فعال نجکاری پروگرام کے بارے میں جامع بریفنگ دی۔
اجلاس میں دس ڈسکوز کے بارے میں بھی بریفنگ دی گئی جن میں خسارے میں چلنے والے ہیوی الیکٹریکل کمپلیکس، سروس، انٹرنیشنل ہوٹل، پاکستان اسٹیل ملز، ایچ بی ایف ڈی ایل، روزویلٹ ہوٹل نیویارک، پی آئی اے اور آر ایل این جی پاور پلانٹس شامل ہیں۔
نگر ن وزیر خزانہ نے خسارے میں چلنے والے اداروں کی نجکاری کے عمل کو تیز کرنے پر زور دیا جب کہ پی آئی اے کی نجکاری اور تنظیم نو کے حوالے سے حائل رکاوٹوں کو دور کرنے کے لیے ٹیکنیکل کمیٹی بنانے کا فیصلہ کیا گیا۔
وزارت ہوا بازی کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ نجکاری کمیشن کے ساتھ مل کر ایک واضح ٹائم فریم کے ساتھ ایک تفصیلی ایکشن پلان پیش کرے، جبکہ ڈسکوز کے انتظام میں نجی شعبے کو شامل کرنے کے لیے قابل عمل پلان پیش کرنے کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔