اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے کے میچ میں بھارت نے پاکستان کو 228 رنز سے شکست دے دی۔ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے کے ریزرو ڈے میں گزشتہ روز بارش کے باعث معطل ہونے والا پاک بھارت میچ دوبارہ شروع ہوا جس میں بھارت نے مقررہ 50 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 356 رنز بنائے۔
357 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستانی ٹیم 128 رنز بنا سکی، کپتان بابر اعظم 10، امام الحق 9 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے، فخر زمان 27 اور محمد رضوان 2 رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئے۔
آغا سلمان اور محمد افتخار 23، 23 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، شاداب خان نے 6، فہیم اشرف نے 4 رنز بنائے، کلدیپ یادیو نے 5 وکٹیں حاصل کیں۔
Largest margin of victory for 🇮🇳 against Pakistan in men's ODIs ✅
A terrific result for India 👏#AsiaCup2023 | #PAKvIND | https://t.co/lVQWhUIzlk pic.twitter.com/V7XGWldfyt
— ICC (@ICC) September 11, 2023
بھارت کی جانب سے ویرات کوہلی نے 116 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی اور کے ایل راہول نے 111 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی جب کہ کپتان روہت شرما نے 56 اور شمبن گل نے 58 رنز بنائے۔
واضح رہے کہ کولمبو میں ہونے والے اس میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر بھارت کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔