لاہور ہائیکورٹ نے مقدس اسلامی مہینوں میں عام انتخابات رکوانے کی درخواست خارج کردی

اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )لاہور ہائیکورٹ نے مقدس اسلامی مہینوں میں عام انتخابات رکوانے اور الیکشن ایکٹ کی دفعہ 170 اے کی شق تین کو غیر آئینی قرار دینے کے لیے دائر درخواست خارج کر دی۔
لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس راحیل کامران نے تحریری فیصلہ جاری کرتے ہوئے شہری فہد عزیز کی درخواست ناقابل سماعت قرار دے دی۔

درخواست گزار کی جانب سے مؤقف اختیار کیا گیا کہ بارہ اسلامی مہینوں میں سے چار انتہائی مقدس ہیں، ذوالقعد، ذوالحج، رجب اور محرم الحرام کے مہینوں کا احترام کیا جانا چاہیے، کیونکہ مقدس مہینوں میں انتخابات کے باعث ماضی میں فسادات اور قتل و غارت ہوئے ۔
عدالتی فیصلے میں کہا گیا کہ الیکشن ایکٹ 2017 کی دفعہ 170 اے کو غیر آئینی قرار دینے کی درخواست قابل سماعت نہیں، آئین کے آرٹیکل 203 جی کے تحت سپریم کورٹ یا کسی بھی ہائی کورٹ کو وفاقی شرعی عدالت کے اختیارات میں مداخلت کا اختیار حاصل نہیں
سپریم کورٹ نے اپنے تحریری فیصلے میں مزید لکھا کہ آئین کے آرٹیکل 203 ڈی کے تحت وفاقی شرعی عدالت کو اسلام، قرآن اور سنت کے خلاف کوئی بھی قانون پاس کرنے کا اختیار نہیں۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com