اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) واٹس ایپ جلد ہی ایک ایسا فیچر شامل کرنے جا رہا ہے جس کا صارفین نے پہلے کبھی تصور بھی نہیں کیا ہوگا۔
میٹا کی ملکیت والی میسجنگ ایپ یورپی یونین کے ڈیجیٹل مارکیٹس ایکٹ کی تعمیل کرنے کے لیے تھرڈ پارٹی چیٹ آپشن کی جانچ کر رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں
یہ واٹس ایپ کا ایک فیچر ہے جس کے ذریعے صارفین دیگر میسجنگ ایپس جیسے ٹیلی گرام اور سگنل وغیرہ پر دوستوں کے ساتھ چیٹ کر سکیں گے۔ایک رپورٹ کے مطابق، اس فیچر کا اشارہ اینڈرائیڈ ڈیوائسز کے لیے واٹس ایپ کے بیٹا ورژن 2.23.19.8 میں دیا گیا ہے۔واٹس ایپ اور فیس بک میسنجر یورپ میں سب سے مقبول میسجنگ پلیٹ فارم ہیں، لیکن ایک نئے یورپی قانون کے تحت ٹیکنالوجی کمپنیوں کو چیٹ پورٹیبلٹی کو فعال کرنے کی ضرورت ہے۔؎
مزید پڑھیں
واٹس ایپ میں ایچ ڈی فوٹو بھیجنے کا فیچر متعارف
واٹس ایپ کے ساتھ ساتھ میٹا بھی فیس بک میسنجر میں کراس پلیٹ فارم میسجنگ فیچر متعارف کرانے پر کام کر رہا ہے۔
واضح رہے کہ ڈیجیٹل مارکیٹس ایکٹ کے تحت ٹیکنالوجی کی بڑی کمپنیوں ایمیزون، میٹا، ایپل، مائیکروسافٹ اور الفابیٹ کو نئے قوانین پر عمل درآمد کے لیے اپریل 2024 کی ڈیڈ لائن دی گئی ہے۔