113
اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی انتخابات سے متعلق فیصلہ محفوظ کر لیا ہے۔
نثار درانی کی سربراہی میں الیکشن کمیشن کے 4 رکنی کمیشن نے تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی انتخابات کے معاملے پر سماعت کی، پی ٹی آئی کے وکیل بیرسٹر علی گوہر الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے۔
سماعت کے دوران بیرسٹر گوہر علی نے کہا کہ بیرسٹر علی ظفر اسلام آباد ہائیکورٹ میں مصروف ہیں، بیرسٹر علی ظفر خود آکر دلائل دیں گے۔
بعد ازاں الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی انتخابات سے متعلق فیصلہ محفوظ کرلیا۔