312
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیو ز ) چینی، چکن، انڈے اور دالوں کی قیمتوں میں بڑی کمی ہوگئی۔
مارکیٹ ذرائع کے مطابق لاہور میں مرغی کے گوشت کی قیمت میں کمی ہوئی ہے اور مرغی کا گوشت 498 روپے فی کلو دستیاب ہے۔
مارکیٹ ذرائع کے مطابق چند روز میں مرغی کے گوشت کی قیمت میں 70 روپے کی کمی ہوئی ہے جب کہ لاہور میں ایک درجن انڈوں کی قیمت میں بھی 18 روپے کی کمی ہوئی ہے جو 285 روپے میں دستیاب ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ہول سیل مارکیٹ میں بھی چینی 159 روپے فی کلو فروخت ہو رہی ہے، جبکہ ریٹیل میں چینی 166 سے 170 روپے فی کلو دستیاب ہے۔