142
اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )آئی ایم ایف، وزارت خزانہ اور وزارت توانائی کے درمیان بجلی بلوں کے معاملے پر کوئی خاص پیش رفت نہ ہوسکی، آئی ایم ایف نے پاکستان سے صنعتوں کو دی گئی مراعات واپس لینے کا مطالبہ کردیا۔

وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف نے بجلی پیدا کرنے والی صنعتوں کے لیے گیس کے نرخوں میں فوری اضافے کا مطالبہ کیا ہے اور بجلی پیدا کرنے والی صنعتوں کے لیے گیس کے نرخوں میں اضافے کا اطلاق جولائی 2023 سے کیا جائے۔
ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف نے وزارت خزانہ اور وزارت توانائی سے 5 شرائط پر معاہدے کے لیے کہا ہے، آئی ایم ایف نے کیپٹیو پاور پروڈیوسرز کو دی گئی مراعات واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔
آئی ایم ایف نے کہا ہے کہ دیگر صارفین کی طرح کیپٹو پاور پروڈیوسرز کے لیے گیس کے نرخوں میں فوری اضافہ کیا جائے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزارت خزانہ نے ریلیف کے اعلان کے لیے وقت مانگا ہے اور آئی ایم ایف نے شرائط پر عمل درآمد کے لیے وقت مانگا ہے۔