96
اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )چیف جسٹس آف پاکستان عمر عطا بندیال نے ججز کالونی میں واقع چیف جسٹس ہاؤس خالی کردیا۔
اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )چیف جسٹس آف پاکستان عمر عطا بندیال نے ججز کالونی میں واقع چیف جسٹس ہاؤس خالی کردیا۔
چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال 16 ستمبر کو ریٹائر ہو جائیں گے، انہوں نے ججز کالونی میں واقع چیف جسٹس ہاؤس خالی کیا ہے
ذرائع کا کہنا ہے کہ چیف جسٹس آف پاکستان عمر عطا بندیال ججز کے لیے مختص گھر میں شفٹ ہو گئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق نامزد چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ رواں ہفتے چیف جسٹس ہاؤس منتقل ہو جائیں گے۔
واضح رہے کہ جسٹس قاضی فائز 17 ستمبر کو چیف جسٹس کے عہدے کا حلف اٹھائیں گے، انہوں نے اپنے ساتھی ججز کو بھی عشائیے پر مدعو کیا ہے جس میں چیف جسٹس عمر عطا بندیال کو بھی مدعو کیا گیا ہے۔