135
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) امریکا نے پاکستان میں آزادانہ، منصفانہ اور بروقت انتخابات کے انعقاد پر زور دیا۔
واشنگٹن میں پریس بریفنگ کے دوران امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے کہا ہے کہ پاکستان امریکا کا اہم پارٹنر ہے، پاکستان عوامی اور حکومتی سطح پر امریکا کے تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔
اپنی پریس بریفنگ میں انہوں نے کہا کہ پاکستان میں آزادانہ، منصفانہ اور بروقت انتخابات ہونے چاہئیں۔امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ حکام کا اصرار ہے کہ انتخابی عمل پاکستان کے قوانین کے مطابق ہونا چاہیے۔اپنی پریس بریفنگ کے دوران امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ انسانی حقوق، بنیادی آزادیوں اور قانون کی حکمرانی کا احترام کیا جانا چاہیے۔