الیکشن کمیشن نے انتخابات کی تاریخ کے حوالے سے صدرکے خط پر اجلاس طلب کرلیا

 

اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )الیکشن کمیشن نے انتخابات کی تاریخ تجویز کرنے والے صدر کے خط کے معاملے پر اہم اجلاس طلب کر لیا ہے۔ذرائع کے مطابق صدر کی جانب سے خط کے معاملے پر الیکشن کمیشن نے  اہم اجلاس طلب کیا جس کی صدارت چیف الیکشن کمشنر کریں گے۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں صدر کے خط کا جائزہ لیا جائے گا اور پھر مشاورت کے بعد خط کا جواب دینے یا نہ دینے سے متعلق فیصلہ کیا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ صدر مملکت نے اپنے خط میں الیکشن کمیشن کے موقف کی حمایت کی ہے۔

اس سے قبل صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے الیکشن کمیشن کو خط ارسال کیا تھا جس میں انہوں نے عام انتخابات 6 نومبر کو کرانے کی تجویز دی ہے۔

صدر مملکت نے چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کو لکھے گئے خط میں لکھا کہ قومی اسمبلی کو 9 اگست کو وزیراعظم کے مشورے پر تحلیل کیا گیا،

صدر مملکت نے چیف الیکشن کمشنر کو خط لکھا کہ عام انتخابات قومی اسمبلی کی تحلیل کی 89ویں دن ہیعنی پیر 6 نومبر کو کرائے جائیں

ڈاکٹر عارف علوی نے خط میں لکھا کہ وزارت قانون کی بھی وہی رائے ہے جو الیکشن کمیشن کی ہے، آئین کی تمام شقوں، سیاسی جماعتوں کی مشاورت اور صوبائی اسمبلیوں کی پوزیشن کو مدنظر رکھتے ہوئے تجویز کرتا ہوں کہ الیکشن کمیشن کمیشن  عام انتخابات کے معاملے میں سپریم کورٹ سے رجوع کرے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔