120
اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)آفیشل سیکرٹ ایکٹ عدالت نے عمران خان اور شاہ محمود قریشی کی درخواست پر سائفر کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیا۔
تفصیل کے مطابق آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی خصوصی عدالت میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور رہنما پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی کی درخواستوں پر سماعت ہوئی جس میں عمران خان اور شاہ محمود قریشی کے وکلا نے اپنے دلائل مکمل کر لیے۔
بعد ازاں ایف آئی اے نے بھی دلائل د ئیے، جس کے بعد عدالت نے سائفر کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیا، یہ فیصلہ عدالت کسی وقت سنائے گی۔