ا ردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پیر کو الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) سے انتخابات کی تاریخ کا اعلان کرنے کی درخواست دہرائی۔بلاول نے اوکاڑہ میں ایک پریس کانفرنس کے دوران انتخابات کی تاریخ کے اعلان کے لیے اپنی پارٹی کے مطالبے کو دہرایا ،انہوں نے پاکستان مسلم لیگ نوا زکو قومی اسمبلی کے سابق اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض کو اپنی پارٹی میں شامل کرنے پر آڑے ہاتھوں لیا۔
لائیو: پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری ضلع فیصل آباد کی تحصیل تاندلیانوالہ کے جلہ موڑ پر کارکنان سے خطاب کررہے ہیں۔ https://t.co/zEMRC0mcft
— Pakistan Peoples Party – PPP (@PPP_Org) September 18, 2023
ایک اور سوال کے جواب میں بلاول بھٹو نے کہا کہ میں خود ایک نوجوان لیڈر ہوں اور مجھے نوجوانوں کو درپیش چیلنجز کا گہرا ادراک ہے، اب وقت آگیا ہے کہ نوجوان اپنے مستقبل کی ذمہ داری سنبھالیں۔بلاول بھٹو نے کہا کہ پیپلز پارٹی طویل عرصے سے مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کی واپسی کی وکالت کرتی رہی ہے۔انہوں نے سابق وزیر اعظم بے نظیر بھٹو کے المناک انتقال کے بعد 2007 کے انتخابات میں حصہ لینے کا حوالہ دیتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ پی پی پی کو کسی بھی صورت میں کارنر نہیں کیا جا سکتا۔
پی پی پی کے سی ای سی اجلاسوں میں منصفانہ انتخابی میدان کی ضرورت پر اٹھائے گئے حالیہ اعتراضات کے حوالے سے بلاول نے انکشاف کیا کہ سابق صدر آصف علی زرداری کو اس مسئلے کو حل کرنے کی ذمہ داری سونپی گئی تھی۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر پیش رفت نہ ہوئی تو وہ آصف زرداری سے فیصلہ کن اقدام کرنے پر زور دیں گے ان کا کہنا تھا کہ وہ آصف زرداری کو کہیں گے کہ ان کے ہاتھ کھول دیں۔