اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )قائد مسلم لیگ (ن) محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ بھارت ہمارا معاشی ایجنڈا نقل کرکے آج کہاں پہنچ گیا ہے اور ہم کہاں رہ گئے ہیں۔
پنجاب کے پارٹی عہدیداروں کے عظیم الشان مشاورتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے رہنما مسلم لیگ ن کا کہنا تھا کہ ہم نے اپنا سیاسی سرمایہ داؤ پر لگا کر پاکستان کو ڈیفالٹ ہونے سے بچایا، قوم کو معلوم ہونا چاہیے کہ اس کے مجرم کون ہیں، قوم انہیں معاف نہ کرے۔ کچھ نقصانات کی تلافی نہیں ہوسکتی
پاکستان کی تاریخ میں اتنی تلخی نہیں آنی چاہیے تھی جتنی لائی گئی ہے، یہ کون لوگ ہیں جو آج پاکستان کا یہ حشر کرچکے
نواز شریف نے کہا کہ آج غریب روٹی کو ترس رہا ہے، ملک کو اس حال پر کس نے پہنچایا؟ لوگ روٹی کھاتے ہیں، بجلی کا بل بھرتے ہیں یا دوا خریدتے ہیں؟ قوم کو اس حال تک پہنچانے والے کردار اور چہرے ہمارے سامنے ہیں، ایک منٹ میں ہمارا احتساب ہو تا ہے۔ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے ہمارے دور میں ملک ایٹمی طاقت بنا، ملک کو ایٹمی طاقت بنانے والا جلاوطن، جیلوں میں ڈالا اور دہشت گردی کی عدالت سے 27 سال قید کی سزا سنائی گئی
مسلم لیگ ن کے رہنما کا مزید کہنا تھا کہ جس شخص نے ملک کو لوڈشیڈنگ سے نجات دلائی، 4 ججز بیٹھ کر کروڑوں عوام کا مینڈیٹ لے کر آنے والے وزیراعظم کو گھر بھیج دیتے ہیں، اس کے پیچھے جنرل باجوہ اور جنرل فیض کے آلہ کار تھے۔ ثاقب نثار اور آصف سعید کھوسہ تھے۔
نواز شریف نے اپنے خطاب میں مزید کہا کہ مریم نواز شریف، حمزہ شہباز شریف سمیت پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں اور کارکنوں نے بغیر کسی جرم کے جیلیں اور سختیاں برداشت کیں، احسن اقبال، رانا ثناء اللہ، حنیف عباسی سمیت ہماری پارٹی کے رہنمائوں نے ظلم سہا
رہنما مسلم لیگ ن کا کہنا تھا کہ آج بھارت چاند پر پہنچ گیا ہے، جی 20 کا اجلاس ہو رہا ہے، ہمیں یہ سب کرنا چاہیے تھا، جب میں دسمبر 1990 میں وزیراعظم بنا تو اس وقت بھارت نے پاکستان میں جو معاشی اصلاحات شروع کیں ان کی نقل کی۔ ہمارے معاشی ایجنڈے کی نقل کرتے ہوئے آج بھارت کہاں پہنچ گیا ہے اور ہم کہاں رہ گئے ہیں۔
نواز شریف نے کہا کہ آج ملک ایک ملک مانگ رہے ہیں تو ملک کی عزت کیا رہ گئی؟ آج پاکستان کا وزیراعظم دوسرے ممالک کے سامنے ہاتھ پھیلانے پر مجبور ہے۔