بھارت سے الگ وطن کا مطالبہ کرنے والا ایک اور سکھ رہنما کینیڈا میں قتل

تین روز قبل کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے ایک بیان میں کہا تھا کہ کینیڈا میں قتل ہونے والے سکھ رہنما ہردیپ سنگھ ناگر کے قتل میں بھارت کی بدنام زمانہ خفیہ ایجنسی ‘را کے ملوث ہونے کے ناقابل تردید ثبوت موجود ہیں
اس بیان کے فوراً بعد کینیڈا نے بھارتی ایجنسی ’را‘ کے سربراہ کو ملک بدر کر دیا جب کہ بھارت نے کینیڈا کے الزام کو مسترد کرتے ہوئے سینیئر کینیڈین سفارت کار کو جوابی کارروائی میں ملک چھوڑنے کا حکم دیا۔

سکھ رہنما ہردیپ سنگھ کے قتل میں بھارت ملوث نکلا،کینیڈا کا بھارتی سفارتکار کو ملک چھوڑنے کا حکم

اب اطلاعات ہیں کہ کینیڈا میں خالصہ تحریک کے ایک اور سرگرم رہنما سکھ دوول سنگھ کو بھی نامعلوم افراد نے گولی مار کر ہلاک کر دیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق 2017 میں بھارت سے کینیڈا منتقل ہونے والے سکھ دوول سنگھ کو کینیڈا کے شہر ونی پیگ میں نامعلوم افراد نے گولی مار کر قتل کر دیا۔
دوسری جانب بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ سکھ دول سنگھ بھارت کو مطلوب خالصہ رہنماؤں کی فہرست میں شامل تھا جو بھارتی پنجاب پولیس کے افسران کی ملی بھگت سے کینیڈا فرار ہوا تھا اور سکھ رہنما ارشدیپ سنگھ (ارشا ڈالا) کا قریبی ساتھی تھا۔ .

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    https://lahoremeat.ca/
    halal meat in calgary

    ویب سائٹ پر اشتہار کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

    اشتہارات اور خبروں کیلئے اردو ورلڈ کینیڈا سے رابطہ کریں     923455060897+  یا اس ایڈریس پرمیل کریں
     urduworldcanada@gmail.com

    رازداری کی پالیسی

    اردو ورلڈ کینیڈا کے تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ ︳    2024 @ urduworld.ca