انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے جناح ہاؤس حملہ کیس میں پی ٹی آئی کارکنوں کی جانب سے دائر درخواست ضمانت پر فیصلہ سنایا۔
عدالت نے جناح ہاؤس حملہ کیس میں گرفتار پی ٹی آئی کارکنوں کی ضمانت منظور کرلی۔ ضمانت منظور ہونے والوں میں صنم جاوید، روبینہ جمیل، افشاں طارق، عشمہ شجاع، شاہ بانو، سید فیصل اختر، قاسم، علی حسین قادری اور دیگر 9 ملزمان شامل ہیں۔
عدالت نے ضمانت پر رہا ہونے والے پی ٹی آئی کارکنوں کی رہائی کا حکم دیتے ہوئے تمام ملزمان کو ایک ایک لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا۔
دوسری جانب انسداد دہشت گردی کی عدالت نے جناح ہاؤس حملہ کیس میں خدیجہ شاہ سمیت 55 ملزمان کی ضمانتوں پر فیصلہ جاری کرتے ہوئے ضمانت پر رہائی کی درخواستیں مسترد کردیں۔
106