سعودی عرب کے ساتھ سات دیگر ممالک اسرائیل کو تسلیم کرلیں گے،اسرائیلی وزیر خارجہ

اپنے ایک انٹرویو میں اسرائیلی وزیر خارجہ نے اس بات پر زور دیا کہ سعودی عرب کے بعد اسرائیل کے ساتھ جو چھ یا سات ممالک تعلقات قائم کریں گے ان کا تعلق ایشیا اور افریقہ سے ہوگا۔
ایلی کوہن نے کہا کہ یہ بہت اہم ہے کہ اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو نے کہا کہ سعودی عرب کے ساتھ امن کا مطلب مسلم دنیا اور یہودیوں کے درمیان امن ہے۔
ایلی کوہن نے کہا کہ انہوں نے کئی مسلم ممالک کے عہدیداروں سے ملاقات کی ہے جن کے اسرائیل کے ساتھ کوئی باضابطہ تعلقات نہیں ہیں۔
کوہن نے گزشتہ ماہ انکشاف کیا تھا کہ ان کی لیبیا کے وزیر خارجہ سے ملاقات ہوئی تھی جس کے بعد نجلا من موش کو نہ صرف عہدہ بلکہ ملک بھی چھوڑنا پڑا تھا اور اب وہ زیر تفتیش ہیں۔
دوسری جانب اسرائیل نے سعودی عرب کو اس کے قومی دن کی مبارکباد دی ہے۔
اسرائیلی وزارت خارجہ نے اسرائیل اور سعودی عرب کے درمیان امن، تعاون اور اچھے تعلقات کی فضا قائم کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھURDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    ویب سائٹ پر اشتہار کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

    اشتہارات اور خبروں کیلئے اردو ورلڈ کینیڈا سے رابطہ کریں     923455060897+  یا اس ایڈریس پرمیل کریں
     urduworldcanada@gmail.com

    رازداری کی پالیسی

    اردو ورلڈ کینیڈا کے تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ ︳    2024 @ urduworld.ca