اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے نگراں وفاقی وزیر صحت ڈاکٹر ندیم جان نے کہا کہ آنکھوں کے انجیکشن کی شکایات ملتان، قصور اور فیصل آباد سے بھی آئی تھیں، سپلائرز کے خلاف قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔
ڈاکٹر ندیم جان نے کہا کہ معاملے کی مختلف زاویوں سے تحقیقات کر رہے ہیں، مریضوں کے نقصان کا ازالہ کریں گے، انہیں بہترین طبی سہولیات فراہم کریں گے، چاہتے ہیں کہ صحت کے شعبے میں بہتری عوام کو نظر آئے، واقعے کی تحقیقات کرائیں گے۔
نگراں وزیر برائے پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر ڈاکٹر جمال ناصر نے بتایا کہ یہ ویکسین 100 ملی گرام کی ہے، ایسے واقعات قصور اور صادق آباد میں بھی ہوئے، اس وقت مریضوں کی تعداد 14 سے 20 کے درمیان ہے۔
ڈاکٹر جمال ناصر نے مزید کہا کہ ہم نے سب سے پہلے نوید اور حافظ بلال کے خلاف ایف آئی آر درج کروائی، یہ بہت ظالم
لوگ ہیں، فی انجیکشن ایک لاکھ روپے تک کما رہے تھے۔
139