ترجمان تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ نگراں وزیراعظم کا بیان ریاستی ڈھانچے میں آئین، جمہوریت اور قومی مفادات کے حوالے سے بے حسی کا مظہر ہے۔ تحریک انصاف پاکستان کی سب سے بڑی سیاسی جماعت ہے اور عمران خان مقبول ترین سیاسی رہنما ہیں۔ وزیراعظم جان لیں کہ عمران خان یا تحریک انصاف کی شمولیت کے بغیر ہونے والا کوئی بھی الیکشن غیر آئینی، غیر قانونی اور غیر اخلاقی ہوگا جسے عوام کبھی قبول نہیں کریں گے۔
تحریک انصاف کے ترجمان نے کہا کہ غیر معمولی عوامی حمایت کی حامل سیاسی قیادت اور مصنوعی، غیر جمہوری اور غیر آئینی طریقوں سے پارٹیوں کو انتخابات سے باہر کرنے کے نتائج ہمیشہ تباہ کن ہوتے ہیں۔ اثر و رسوخ کے کسی غیر فطری، غیر جمہوری اور غیر آئینی منصوبے کا حصہ نہ بننے دیں۔
ترجمان تحریک انصاف کا مزید کہنا تھا کہ کاکڑ فوری طور پر اپنے بیان کی وضاحت کریں اور بطور نگران وزیراعظم اپنی حکومت کو انضمام اور علیحدگی کے مذموم منصوبوں سے مکمل طور پر الگ کریں۔
149