قرآن پاک کے ترمیم شدہ ترجمہ سے متعلق کیس،وزیر اعظم،وزیراعلیٰ عدالت طلب

لاہور ہائیکورٹ میں جسٹس شجاعت علی خان نے قرآن پاک کے تصحیح شدہ ترجمہ سے متعلق کیس کی سماعت کی۔
عدالت نے نگراں وزیراعظم کو 16 اکتوبر کو پیش ہونے کا حکم دیتے ہوئے نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کو بھی آئندہ سماعت پر طلب کرلیا۔
عدالت نے ریمارکس دیئے کہ 8 ماہ سے وفاقی حکومت کی رپورٹ نہیں آئی۔
وفاق کے وکیل نے کہا کہ ‘ہم رپورٹس جمع کراتے ہیں عدالت نے ریمارکس دیے کہ آپ یہاں سیر کے لیے آئے ہیں، رپورٹ کیوں پیش نہیں کی؟ یہ کیس نہ آپ کا ہے نہ عدالت کا، ہم سب کا ہے۔
جسٹس شجاعت علی خان نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم ملک کے چیف ایگزیکٹو کو بلائیں گے، نگراں وزیراعظم خود آکر جواب دیں، لگتا ہے معاملہ نگران وزیراعظم کے سامنے نہیں رکھا گیا۔
وفاق کے وکیل کی جانب سے مزید وقت کی استدعا پر عدالت نے ریمارکس دیئے کہ اگر آپ سنجیدہ ہوتے تو ہمیں رپورٹ پیش کر دیتے، نگراں وزیراعظم پیش ہو کر اپنی پوزیشن واضح کریں۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔