ہاؤس آف کامنز میں داخل ہونے سے قبل انھوں نے ایک چھوٹا سا بیان دیا جس میں انھوں نے اس واقعے پر معافی مانگی۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایسی غلطی تھی جس کی وجہ سے پارلیمنٹ اور کینیڈا کو شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا۔ ٹروڈو نے صحافیوں کے کسی بھی سوال کا جواب دینے سے انکار کر دیا۔ معافی مانگتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جمعہ کو پارلیمنٹ میں موجود تمام ارکان کو اس معاملے کا علم نہیں تھا اور ہم نے دو بار کھڑے ہو کر تالیاں بجا کر اس شخص کو عزت بخشی۔
ٹروڈو نے کہا کہ یوکرین کے 98 سالہ فوجی یاروسلاو ہنکا کو پارلیمنٹ میں مدعو کرنے اور ان کی عزت افزائی کے لیے صرف اسپیکر انتھونی روٹا ذمہ دار تھے اور انہوں نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔