برطانیہ کے میڈیا ریگولیٹر نے ہندوستانی نژاد برطانوی ہوم سکریٹری سویلا بریورمین کے اس دعوے کو مسترد کر دیا ہے کہ بچوں سے جنسی زیادتی کرنے والے گروہوں کے تقریباً تمام ارکان پاکستانی نژاد برطانوی شہری ہیں۔میڈیا ریگولیٹر نے مزید کہا کہ برطانیہ کے ہوم سیکرٹری کی جانب سے ایک مخصوص سماجی گروپ کو جنسی استحصال میں ملوث قرار دینا مکمل طور پر گمراہ کن اور غلط ہے جیسا کہ ہوم آفس کی اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے۔ بچوں کے جنسی استحصال میں ملوث گروہ کے ارکان سفید فام ہیں۔ہندوستانی نژاد برطانوی ہوم سکریٹری سوالا بریورمین نے دعویٰ کیا کہ برطانیہ میں بچوں کا جنسی استحصال کرنے والے تقریباً تمام گروپس پاکستانی نژاد برطانوی چلاتے ہیں۔
339