115
ایک شہری نے کہا کہ 26 روپے بڑھا کر آٹھ روپیہ کم کرنا کوئی معنی نہیں رکھتا اس سے مہنگائی کم نہیں ہوگی۔
شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں عوام کو مناسب ریلیف دیا جائے۔
یاد رہے کہ حکومت کی جانب سے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 8 روپے کی کمی کی گئی ہے، پیٹرول کی نئی قیمت 323 روپے 38 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے جب کہ ڈیزل کی قیمت میں بھی 11 روپے فی لیٹر کمی کی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق پیٹرول پر 60 روپے اور ڈیزل پر 50 روپے فی لیٹر لیوی برقرار رکھی گئی ہے۔