بہارہ کہو، ترنول، مہر آبادیاں، گولڑہ، شمس کالونی اور دیگر علاقوں میں افغان باشندوں کے خلاف سرچ آپریشن کیا گیا۔
گرفتار افغان شہریوں میں سے 400 کو اقامتی ثبوت پر رہا کیا گیا جب کہ 375 افغان شہریوں کو بغیر کسی شناختی دستاویزات کے حراست میں لیا گیا۔
مزید برآں، 25 افغان شہریوں کو زیر التواء دستاویزات کی تصدیق کے لیے حراست میں لیا گیا ہے جبکہ عمل مکمل ہونے کے بعد 375 افغان شہریوں کو سرحد پار بھیج دیا جائے گا۔
آپریشن سے قبل خفیہ معلومات کی بنیاد پر فہرستیں بھی مرتب کی گئیں، جن میں متعدد مجرم افغانوں کی نشاندہی کی گئی ہے۔ آنے والے دنوں میں آپریشن میں مزید تیزی لائی جائے گی۔
188