پلیٹوں اور دیگر برتنوں کے ساتھ، ایک بار استعمال ہونے والی پلاسٹک کی ٹرے، کینو اور غبارے کی چھڑیوں پر بھی پابندی ہے۔برطانوی حکومت کی جانب سے لگائی گئی پابندی کا مقصد پلاسٹک کی آلودگی کو کم کرنا ہے۔ایک اندازے کے مطابق ہر سال برطانیہ میں اس طرح کے پلاسٹک کے 4 بلین یونٹ استعمال ہوتے ہیں۔اس پابندی کا اعلان وزیر ماحولیات تھیریز کوفی نے جنوری میں کیا تھا اور اب اس کا اطلاق ہو گیا ہے۔
انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ ہم سب جانتے ہیں کہ پلاسٹک ہمارے ماحول اور جنگلی حیات پر تباہ کن اثرات مرتب کر رہا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ اس نئی پابندی سے آنے والی نسلوں کے لیے ماحولیات کو بچانے میں مدد ملے گی۔نئی پابندی سے ٹیک وے فوڈ وینز، عام دکاندار، سٹالز اور ریستوران وغیرہ متاثر ہوں گے جبکہ ایسی اشیاء استعمال کرنے پر بھاری جرمانے کی سزا دی جائے گی۔ماہرین کے مطابق پلاسٹک کی مختلف اشیا پر پابندی کے باعث صارفین کو عارضی پریشانی کا سامنا کرنا پڑے گا۔